پیشوائی:ماں کی حالت دیکھ کر روتی تھی زینبؑ زار زار۔فاطمہؑ کہتی تھیں: تجھ کو صبر دے پروردگار۔بعد میرے، میری زینب، عمر بھر روئے گی تو۔ماں کے آنسو کون پونچھے گا اگر روئے گی تو۔استھائی/ثانینہ رو اے میری شہزادی، اے میری لاڈلی زینب۔ابھی زندہ ہے ماں تیری، نہیں مت رو ابھی زینب۔انترے۔میری نور نظر ہے تو میری تصویر ہے بیٹی۔یہ لگتا ہے میرے جیسی تیری تقدیر ہے بیٹی۔میری ماں بھی میرے بچپن میں دنیا سے گئی زینب۔تجھے معلوم ہے بیٹی ستم کیا کیا سہے میں نے۔مگر کچھ درد ہیں سب سے چھُپا کر جو رکھے میں نے۔نہ گر تجھ سے وہ کہہ پائی تو ماں مر جائے گی زینب۔طمانچے کا بھی غم ہے غم مگر یہ ہے بڑا بیٹی۔ستم یہ جب ہوا مجھ پر، حسنؑ بھی ساتھ تھا بیٹی۔اسے یہ غم رلائے گا، مجھے ہے غم یہی زینب۔ مجھے ام ابیہا بضعۃ منی کہا کرتے۔میں جب آتی میری تعظیم میں بابا اٹھا کرتے۔کہ میں بابا کی شہزادی تیری طرح سے تھی زینب۔مجھے کیسے کئی گھنٹوں کھڑا رکھا گیا بیٹی۔تجھے میں کیا بتاؤں کیسے جھٹلایا گیا بیٹی۔میں اٹھارہ برس میں کیوں ضعیفہ ہو گئی زینب۔میں کیا بتلاؤں یہ دل کون سے زخموں پہ روتا ہے۔میں جب بھی سانس لیتی ہوں تو مجھ کو درد ہوتا ہے۔کئی دن سے ہیں میری پسلیاں ٹوٹی ہوئی زینب۔اُسے نازوں سے پالا ہے یہ تو ہے جانتی بیٹی۔میرا شبیرؑ اب تیرے حوالے ہے میری بیٹی۔ہمیشہ دھیان رکھنا وہ نہ پیاسا ہو کبھی زینب۔تجھے کرب و بلا سے شام کے دربار جانا ہے۔تجھے عاشور کے دن کیا کہوں کیا غم اٹھانا ہے۔تجھے روتی ہوں میں تیری ردا چھن جائے گی زینب۔جدائی کی گھڑی اے زین و محسن آن پہنچی تھی۔گلے سے اپنی بیٹی کو لگا کر ماں تڑپتی تھی۔میری کمسن تو اب سے ہے میرے گھر کی بڑی زینب۔✍️زین جعفریSyed Mohsin Jaffri Ayyam e Fatimiyah Noha 2026Noha 2026maa nohaNadeem Sarwar Noha 2026Ayyam e fatimaAbhi Zinda hai Maa Teri
Abhi Zinda Hai Maa Teri
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.