Azadari MediaAzadari Media

Agar Aaj Maa Hoti

Irtaza Jaffri · Poet: Jary Raza · 2026

Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
Read in
ہو گئی دفن زہراؑ کی میتگھر میں ہر سمت چھایا اندھیرادیکھا زینبؑ نے سرور کی جانبایک کونے میں چُپ ہے اکیلاپاس آ کے یہ زینبؑ پکاریکچھ تو بولو بہن سے اے بھیابولے شبیرؑ زینبؑ سے رو کرکیا بتاؤں تمہیں میری بہنا مطلع:میں غم اپنے ان کو سناتا سبھیاگر آج ماں ہوتیکبھی مجھے پہ آفت نہ آتی کوئی اگر آج ماں ہوتی۱-پریشانیاں مجھ پہ آتیں بھی گرکبھی آنکھ میری نہیں ہوتی ترسکوں کی طلب جب بھی ہوتی مجھےتو آغوش میں ماں کی رکھ دیتا سربسر چین سے ہوتی یہ زندگیاگر آج ماں ہوتی۲-جو دل پہ گزرتی سناتا انہیںمیں ہر زخم اپنا دکھاتا انہیںوہ اپنی ردا میں چھپاتی مجھےمیں احوال اپنا سناتا انہیںوہ دم مجھ پہ کر دیتی نادِ علیاگر آج ماں ہوتی۳-وہ ہاتھوں سے کھانا کھلاتی مجھے وہ لوری سنا کے سلاتی مجھے میں اک بار کہتا جوں ہی العطشوہ پانی بھی فوراً پلاتی مجھے لمحوں میں ہی پیاس بجھتی مری اگر آج ماں ہوتی۴-انہیں ساری امت ستاتی رہی وہ چھپ چھپ کے آنسو بہاتی رہی خبر تک ہمیں ماں نے ہونے نہ دی وہ زخموں کو ہم سے چھپاتی رہیمیں زخموں پہ مرہم لگاتا ابھیاگر آج ماں ہوتی۵-کبھی چین سے اب نہ سوؤں گا میںکہ اب جانے کس کس کو کھوؤں گا میںہے نزدیک وہ دن کہ میدان میں بھرے گھر کو تنہا ہی روؤں گا میںکبھی مجھ پہ آتی نہ مشکل گھڑیاگر آج ماں ہوتی۶-کہا تو کے زینبؑ نے آؤ حسینؑگلے سے بہن کو لگاؤ حسینؑچھپاؤ نہ زینبؑ سے رنج و المجو احوالِ دل ہے سناؤ حسینؑ مجھے ہے یقیں ماں بھی کرتی یہی اگر آج ماں ہوتی۷۔پکاری جری شہ سے وہ دل حزیںتمہیں روتا میں دیکھ سکتی نہیںرہوں گی سدا ساتھ ماں کی طرحمدینہ ہو یا کربلا کی زمیںقسم تم کو میری نہ کہنا اخیاگر آج ماں ہوتی

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.