جلتے جھولے لی راکھ پہ بیٹھی ماں کی نظریں ہیں نیزے والوں پر جانے کیوں نیزوں سے اک سر تلاش کرتے ہیں وہ ماں کے سامنے اصغر تلاش کرتے ہیں ہے شیر خوار کا خیبر شکن کا سر تو نہیں جسے یزید کے لشکر تلاش کر تے ہیں لعین نیزوں سے اصغر تلاش کر کے بھی ذبح کے واستے خنجر تلاش کرتے ہیں وہ نیزے جن پہ ہے اصغر تیرا لہو تازہ وہ اب رباب س کی چادر تلاش کرتے ہیں سکینہ س کیسے جھلاتی تھی جھولاِ اصغر ع حسین ع رو کے وہ منظر تلاش کرتے ہیں وہ مسکرانے کا لیتے ہیں اس طرح بدلہ وہ اسکی لاش کو ہنس کر تلاش کرتے ہیں وہ ایسے مار رہے ہیں زمین پر نیزے کہ جیسے سر نہیں پتھر تلاش کرتے ہیں چھپا لیا نہ ہو تیروں کے درمیان کہیں وہ شہہ کے سینے کے اوپر تلاش کرتے ہیں بتول س نوحے پہ مجھ کو وہ اجر دیں گی رضا جسے تمام سخنور تلاش کر تے ہیں
Asghar (as) Talash Karte Hein | New Noha Shehzada Ali Asghar (as) 2026 | Kazmi Brothers
Kazmi Brothers · 1448
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.