Azadari MediaAzadari Media

Boht Yaad Aogi Maa

Irtaza Jaffri · Poet: Jary Raza · 1447

Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
Read in
بنتِ احمد پہ جب آخری وقت تھااپنے حجرے میں زینبؑ سے رو کے کہااے میری لاڈلی غم کی یہ رات ہےآخری یہ ہماری ملاقات ہےکہا بنتِ زہرا نے ماں سے لپٹ کرتمہاری قسم ہے مجھے زندگی بھربہت یاد آؤگی ماںتیرے ذمے ہے میرا سارا گھرانہ زینبؑآفتِ کرب سے اب اس کو بچانا زینبؑمیں ہر فرض اماں نبھاؤں گی اپنابلاؤں سے ہر دم بچاؤں گی کنبہگھرانے میں ہوگا کسی کو نہ صدمہتمہاری طرح سب سنبھالوں گی بی بیمگر جب بھی تہوار آئے گا کوئیبہت یاد آؤگی ماںتم کو زہراؑ کی قسم زخم جو کھانا زینبؑاپنے غم کو میرے مولا سے چھپانا زینبؑچھپاؤں گی اشکوں کو بابا علیؑ سےبیاں حالِ دل نہ کروں گی کسی سےنہ شکوہ کروں گی کبھی زندگی سےمیں چپ چاپ ہر زخم دل پر سہوں گیمیں تنہائی میں تم سے باتیں کروں گیبہت یاد آؤگی ماںحال عباسؑ کو تم میرا سنانا زینبؑزخمی ہاتھوں سے سلا کرتا دکھانا زینبؑبتاؤں گی اس کو میں حالت تمہاریمیں پوری کروں گی یہ حسرت تمہاریاسے خود میں دوں گی امانت تمہاریجو تم نے سیا ہے وہ کرتا پہن کےجوں ہی سامنے غازی آئے گا میرےبہت یاد آؤگی ماںیہ وصیت میری تم بھول نہ جانا زینبؑتیر شبیرؑ کے جنازے سے ہٹانا زینبؑیہ وعدہ میں اپنا نبھاؤں گی اماںمیں تیروں کو اس کے نکالوں گی اماںکفن بھی دوبارہ دلا دوں گی اماںجنازہ جو اٹھے گا گھر سے دوبارہکرے گا ہمارا جگر پارہ پارہبہت یاد آؤگی ماںساتھ شبیرؑ کا ہر وقت نبھانا زینبؑدل میرے لاڈلے بیٹے کا بڑھانا زینبؑنبھاؤں گی میں ساتھ سرورؑ کا ہر پلنہ ماتھے پہ آئے گا ان کے کوئی بلوہ مکہ مدینہ ہو کوفہ کے مقتلمگر جب لٹے گا سرِ دشتِ گلشنتہِ تیغ جب ہوگی سرورؑ کی گردنبہت یاد آؤگی ماںتجھ پہ افسوس یہ آئے گا زمانہ زینبؑتجھ کو بے پردہ ہے دربار میں جانا زینبؑستم شام والے یہ ڈھائیں گے مجھ پرمجھے لایا جائے گا قیدی بنا کرثواباً مجھے لوگ ماریں گے پتھرمیں سہہ لوں گی وہ پتھروں کی بھی بارشجب آئے گی دربار کی آزمائشبہت یاد آؤگی ماںجنازے سے ماں کے یہ کہتی تھی زینبؑقیامت سے کم تو نہیں ہم پہ یہ شبنجانے ملاقات اب تم سے ہو کبجاری تھا مسلسل یہ زینبؑ کا نوحہبہت یاد آؤگی اے اماں زہراؑبہت یاد آؤگی ماں

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.