Azadari MediaAzadari Media

Chali Aao Amma

Kamal Mehdi · Poet: Danish Mirza Najafi · 1448

Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
میت پہ فاطمہ کی یہ سرور کے بین تھے اماں حسین کہہ کے بلاو ذرا مجھے مجھکو لگاو سینے سے کچھ دیر اماں جاں کھو کر تمہیں میں پاونگا دینا میں اب کہاں توڑ کے بند کفن مجھکو بلاؤ اماں اپنے شبیر کی خاطر چلی آو اماں بن کہے آپ تو سینے سے لگا لیتی تھیں مجھکو گودی میں محبت سے بٹھا لیتی تھیں آج سینے سے مجھے اپنے لگاؤ اماں توڑ دو بند کفن میری محبت کے لیئے اپنے شبیر کی اس آخری حسرت کے لیئے ہاتھ پہلو سے ذرا اپنا ہٹاؤ اماں آپ کے لال کی گردن پہ چلے گا خنجر وقت آخر جو صدا دونگا تمہیں میں مادر کربلا آو گی اتنا تو بتاؤ اماں اب کبھی چین سے سونا نہ میسر ہوگا آپ کی یاد رولائیگی مجھے ہر لمحہ دو گھڑی کے لیئے پہلو میں سلاو اماں آپ کے غم میں تڑپتے ہیں تمہارے بچے چین اک پل بھی نہیں خود سنبھالیں کیسےاپنی آواز یتیمو ں کو سناؤ اماں ملک موت بھی لیتا ہے اجازت تم سے ہے گزارش کہ ذرا دیر کو مل لو ہم سے موت کو روک دو اک بار تو او اماں تھا قیامت کا سماں بیت علی میں برپاعرش والے بھی کیا کرتے تھے دانش گریہ روکے شبیر جو کہتے تھے نہ جاو اماں

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.