Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
راہیانِ مودت ہیں ہم بھیجائیں گے کربلا چلتے چلتےپائیں گے ہم بھی ہر اک قدم پرفاطمہ کی دعا چلتے چلتے زائرِ کربلا! جو مسلسلحسرتِ دید سے تک رہیں ہیں"تم کو مولا بلائیں گے جلدی"کہدو ان سے ذرا چلتے چلتے کربلا جانے والوں سے ان کیالتجا ہے جو جا نا سکیں گےپوچھ لینا لگا کر گلے سے حالِ دل تم ذرا چلتے چلتے ہاتھ پیروں سے ہے گرچہ محرومعشق کے کارواں میں ہے شامللیتا ہے نا مدد وہ کسی سےجاتا ہے کربلا چلتے چلتے تھا مشی میں کروڑوں کا مجمعاور کئی میل کا وہ سفر تھاپھر بھی بھوکا نا پایا کسی کودیکھا یہ معجزہ چلتے چلتے طفل کو لے کے آتے مشی میںسخت گرمی میں مائوں کو دیکھاوجہ غیروں نے پوچھی تو ماں نےللحسینا کہا چلتے چلتےہے وہ دستِ بریدہ بھی لیکنزائروں کو ہے پانی پلاتاعشق کی انتہا میں نے دیکھیکیا بتائوں بھلا چلتے چلتے عشقِ شبیر میں سن رسیدہچل رہے تھے جوانوں کی مانند دیکھ کر ان کو خود پا رہے تھےنوجواں حوصلہ چلتے چلتے پڑ گئے ہوں جو پیروں میں چھالےجانبِ کربلا جاتے جاتےعشق و الفت کا ہے یہ تقاضہکہنا شکرِ خدا چلتے چلتے راستے میں اگر کوئی پوچھےکتنی زحمت اٹھائی سفر میں مَا رَأَیْتُ إِلَّا جَمِیلًازینبی دو صدا چلتے چلتے میرے پیروں سے خوں رس رہا تھاہٹ کے تربت سے غمگیں کھڑا تھابڑھ کے مولا کے خادم نے مجھ کودے دی خاکِ شفا چلتے چلتے عشق کے اس سفر سے ہے رغبتکس قدر جانے میرے قلم کوکر رہا ہے رقم سارے لمحےوہ نہیں رک رہا چلتے چلتے فاطمہ کی ہی تکریم کر کےحر نے آزاد خود کو کیا تھاروند کر قدموں سے قصرِ شاہیشہ تلک آگیا چلتے چلتے دیکھو تاریخ کو تم اٹھا کرپیروِ حر جہاں میں جو ہوگاحوصلہ استقامت کا لینےآئیگا کربلا چلتے چلتے بھوکے پیاسے وہ کربل کے قیدی یاد آتے رہے اس سفر میںکس طرح سے بنا راحتوں کےطے سفر وہ کیا چلتے چلتے لاشِ بے شیر ہاتھوں میں تھامےپیشِ خیمہ جو سرور رکے تھےلکھ کے وہ لمحہ میرا قلم بھیاس گھڑی رک گیا چلتے چلتےکہتے ہیں راستے میں مشی کےجو بھی چاہو گے تم کو ملے گاکاش مل جائیں ہم کو خدایاخود امامِ زماں چلتے چلتے یاد آتا ہے اب بھی وہ منظرساتھ سجاد و محسن، علی کےکر رہے تھے یہ موسیٰ و فائقبس میں شہ کی عزا چلتے چلتے ہر قدم بر سمن لگ رہا تھاراستہ کب کٹھن لگ رہا تھاکر رہے تھے یہ موسیٰ و محسنذکرِ شاہِ ہدا چلتے چلتے

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.