لاش مادر پہ بولے یہ سرور چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںآسماں ٹوٹا ہے غم کا ہم پر چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںحال دل اپنا کس کو سنائیں غم میں رو روکے ہم مر نہ جائیںماں کے بن جینا مشکل ہے کتنا کس کو جاکر کے ہم یہ بتائیں سونا لگنے لگے گا بھرا گھرچھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںہے مخالف یہ شہر مدینہ سوچ کر میرا پھٹتا ہے سینا ایسا لگتا ہے اس شہر میں اب آپکے بعد مُشکل ہے جینا رو رو كہتی ہے یہ میری خواہر چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںکون دیگا ہمیں اب سہارا کیسے ہوگا ہمارا گزاراغم سے بے حال ہیں میری بہنیں اب نہ پائینگے تمکو دوبارہ نوحا پڑھتے ہیں یہ بھیّا شبر چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںاپنے نور نظر کو سنبھالو اور گودی میں مجھکو اٹھالو ہے میرے قلب کی یہ تمنا آخری بار سینے لگالو ہوگا سینہ کہاں پھر میسر چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںکمسنی میں نہ اس طرح چھوڑیں اپنے بیٹے سے یوں منہ نہ موڑیںآنکھیں کھولیں یہ خاموش کیوں ہیں اپنے لختِ جگر سے تو بولیںورنہ مر جائینگے ہم اے مادر چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںکتنے غم امّاں تم نے اٹھائے رخ پہ اپنے تماچے بھی کھائے سوچتا ہوں کہ بابا علی سےدرد اپنے نہ تم نے بتاتےچل رہا ہے میرے دل پہ خنجرچھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاںسوچو حیدر وہ تھا وقت کیسا جب جنازہ چلا ایک ماں کا ہائے اشعر وہ زہرا کا بیٹاسسکیاں لیکے کرتا تھا گریہ غش پہ غش کھا کے کہتے تھے سرورچھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں
Chor Kar Ham Ko Jao Na Amma
Syed Ashar Raza · Poet: Haider Allahabadi
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.