آئے جو ملنے شامِ غریباں میں مرتضٰیتو قدموں پہ گر کہ بیٹی نے مولا سے یہ کہازینب پہ بابا ہائے قیامت گزر گئاک دن میں تیری بیٹی کی دنیا اجڑ گئیخوشبو سے جن کی گلشنِ زہرا مہکتا تھابھائی بھتیجے بھانجے سارے تھے مہ لقااک ایک کرکے بابا میں سب سے بچھڑ گئیبُریر، وہبِ کلبی، سعید، ابن عوسجہجون و زُہیر حبیب سا کوئی نہیں بچا خوں سے جبین اہلِ وفا کی نکھر گئیدشتِ بلا میں بابا قیامت کا رن پڑاشہ پہ تصدق عون و محمد کو بھی کیاکوشش مگر یہ بابا میری بے اثر گئیپامال بابا ہوگیا شبر کے دل کا چینمقتل میں بکھرے پھول کو چنتے رہے حسینگٹھری حسن کے لال کے ٹکڑوں سے بھر گئپالا تھا جس کو ناز سے زینب نے با خدابابا سدھارا رن کو وہ ہمشکلِ مصطفیٰ سینے میں شہ کے لال کے برچھی اتر گئیبازو کٹا کے سویا جو زینب کی آس تھاسقائے سکینہ وہ علمدارِ کربلابعد اس کے بابا نیند بھی آنکھوں سے اڑ گئیبالوں سے شہ کو کھینچ کے لایا وہ قتل گاہستر قدم کا فاصلہ تھا اور میری نگاہپیاسے گلے پہ پھیرتے خنجر پہ پڑ گی دی ایزا دوبارہ یوں تیرے نورِ عین کوپامال بن میں کردیا لاشِ حسین کوٹکڑوں میں لاش بھائی کی بابا بکھر گئیپھر بعدِ قتلِ شاہ ایک شور و غل اٹھاخیموں کو آکے آگ لگاتے تھے اشقیاءچادر سنا کی نوک سے میری اتر گئیسینے پہ سونے والی کا بابا ہے کچھ پتہدامن میں آگ کانوں سے خوں اسکے رستا تھالاشِ پدر کو ڈھونڈتی جانے کدھر گئیاے کاش ہم بھی محسن و موسیٰ نجف چلیںنوحہ علی کی بیٹی کا روضے پہ ہم پڑھیںیہ سوچ کے ہی آنکھ بھی آنسو سے بھر گئی
Ek Din Main Teri Beti Ki
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.