Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
بسم رب الزھراالسلام علیک ایتھا المظلومہیا زہرافاطمہ جیسا کسی کو بھی رلایا نہ گیاجلتا دروازہ کہیں ایسے گرایا نہ گیاواسطہ دیتی رہیں اپنے جگر گوشوں کادرِ زہرا سے مگر ظلم کا سایہ نہ گیالب لرزنے لگے اور گھُٹ گئی بی بی کی صدادرد پہلو کا کسی سے بھی بتایا نہ گیاایک آنچل سا پڑا رہتا تھا رخ کے اوپرنیل رخسار کا حیدر کو دکھایا نہ گیاضربتِ قبضہء شمشیر نے کیا ظلم کیااپنا بازو کبھی بی بی سے اٹھایا نہ گیاظالموں سے تو بچا لائیں علی کو لیکنہائے مجبوری کہ محسن کو بچایا نہ گیاٹوٹی بالی تو لویں ہوگئیں زخمی اتنیگوشوارہ کبھی کانوں میں پنہایا نہ گیاپسلیاں توڑ کے بھی سوچ رہا تھا ظالمجتنا زہرا کو ستانا تھا ستایا نہ گیاایک دو لفظ بیاں کرتے ہی رو دیتی تھیںقصہء در کبھی فضہ سے سنایا نہ گیاغسل کے وقت بہت چیخ کے روئے حیدرپسلیاں دیکھ لیں، اشکوں کو چھپایا نہ گیاشب کی تاریکی میں زہرا کا جنازہ اٹھااسطرح تو کسی میت کو اٹھایا نہ گیااے مسلمانو! سنو زہرا کے قاتل ہیں وہیجن کو بی بی کے جنازے میں بلایا نہ گیاقبر زہرا پہ علی دیر تلک روتے رہےاب جو اٹھے تو قدم ایک بڑھایا نہ گیاہائے کیسا ہے ستم ایک صدی سے نوشاداک دیا مرقد زہرا پہ جلایا نہ گیاعابد رضا نوشاد

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.