علیؑ و فاطمہؑ کے نورِ عین روتے ہیںیتیم آج دوبارہ یتیم ہوتے ہیںگلے سے شَبّیرؑ کو لگا کر، یہ روتے روتے پکارے شَبّرؑ:ہمارے بابا نہیں رہے، ہمارے بابا نہیں رہےوہ رو رہی ہیں تڑپ تڑپ کر، سنبھالو بہنوں کو بھائی جا کرہمارے بابا نہیں رہے، ہمارے بابا نہیں رہےانترے:بجز خدا اب کوئی سہارا نہیں بچا ہے، اے میرے بھائیشجر کی صورت جو سر پہ سایہ تھا، اُٹھ چکا ہے اے میرے بھائیغموں کی دھوپ اب نہ ہو مقدر، کہ اب نہیں سائبان سر پرہمارے بابا نہیں رہے، ہمارے بابا نہیں رہےہماری اُنگلی پکڑ کے بچپن میں ہم کو چلنا سکھانے والےہماری راہوں سے پتھروں کو، رکاوٹوں کو ہٹانے والےہمارے محسن، ہمارے یاور، جو ساتھ رہتے تھے ڈھال بن کرہمارے اشکوں کو پونچھ کر وہ، ہماری ہمت بڑھانے والےہمارا چہرہ اُداس ہو تو، ہمیں گلے سے لگانے والےجو پونچھ لیتے تھے اشک بڑھ کر، وہ ہاتھ ہیں اب کہاں میسّرہزار دشمن ہو یہ زمانہ، ہزار مشکل کا آسماں ہواگر ہو بچوں کا باپ زندہ، تو فکر اُن کو کوئی کہاں ہوسکون ہم سے چھنا برادر، ہیں اب مصائب قدم قدم پرسنبھالو خود کو، نہ ایسے روؤ، اے میرے بے کس غریب بھائیچلو کہ چل کر سہارا بہنوں کو دیں، وہ کرتی ہیں یہ دہائیغضب ہوا ہے، اُجڑ گیا گھر، ہو ضبط کیسے یہ بات سن کرجو بغض دل میں بھرا ہوا تھا، وہ بغض دنیا نے یوں نکالاہمارے بابا کو ایک ظالم نے ہائے! سجدے میں مار ڈالاکیا عبادت میں وار سر پر، مصلّٰی اُن کا ہے خون میں ترہمارے بابا نہیں رہے، ہمارے بابا نہیں رہےعلیؑ کی میّت رکھی ہوئی تھی، علیؑ کے بچے تڑپ رہے تھےعجیب منظر تھا، زین و محسن، یہ شہرِ کوفہ میں بین اُٹھے تھےگرا ستم کا پہاڑ ہم پر، یتیم بچوں کے ہے لبوں پر:ہمارے بابا نہیں رہےزین جعفری #Karachi #MolaAli #AyameAli #Nohay #2026 #YaHussain #21RamzanNoha2026 #imamalinoha #hamare Baba Nahi Rahy #smj #zainjaffri #syedmohsinjaffri #noha #manqabatmolahussain #molaali
Hamare Baba Nahi Rahy
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.