کربلا کے زائروں کربوبلا کیسی لگیجنتوں کی ہے جو جنت وہ جگہ کیسی لگیجب گناہوں کی وجہ سے آنکھیں تھیں آنسو سے نمچلتے تھے رُک رُک کے لیکن دیکھ کر شہ کا حرماپنی تم کو بولو تو حُر سی ادا کیسی لگیدل تڑپتا تھا تمہارا روز و شب جس کے لئےشکر کے سجدے ادا کرتے ہو اب اس کے لئےمانگی تھی جو زندگی بھر وہ دعا کیسی لگیپڑھ رہے تھے کربلا میں تم نمازیں روز و شبخاشع دل تھا آنکھیں نم تھیں کپکپاتے تھے یہ لبسن رہے تھے جو وہاں پر وہ اذاں کیسی لگیسوچ میں آئے فقط جو بھی دعا زائر کے جب ہوتی ہے فوراً وہ پوری کربلا میں بن طلبتم پہ جو یکثر ہوئی تھی وہ عطا کیسی لگیزائروں کو یہ شرف ملتا ہے کتنی شان سے رزقِ جنّت کھا رہے ہیں ان کے دسترخوان سےبولو تو دونوں حرم کی وہ غذا کیسی لگیوہ مقامِ اصغر و اکبر، کفِ عبّاس بھیتلہ ِزینب، قتل گاہ، خیمہ گاہ کے پاس بھیتھی جہاں مغموم ہوائیں وہ فضاء کیسی لگیکس طرح تم نے وہاں شبّیر کا ماتم کیاکس طرح سے سیدہ کو لال کا پُرسہ دیاکررہے تھے جو وہاں پر وہ فغاں کیسی لگیکس طرح محسوس کیا تھا نصرتوں کے باب کودے کے جنّت کی بشارت باوفا اصحاب کوپرکھا تھا شہ نے جہاں وہ خیمہ گاہ کیسی لگیہائے وہ لمحہ کہ جس جا کانپ اٹھی تھی کربلاسامنے زینب کے جب کاٹا گیا شہ کا گلاتلہِ زینب سے دیکھی قتل گاہ کیسی لگی تھام لیتے تھے ضریح کو بار بار آنکھیں تھیں نمآگے بڑھتے تھے دوبارہ پیچھے ہٹتے وے قدمیہ بتاؤ کربلا سے الوداع کیسی لگییہ دعائے سیدِ سجّاد اب تم بھی پڑھویا خدایا زندگی بھر زیارتیں ہر سال ہوںپھر بتانا موسٰی تم کو یہ دعا کیسی لگیجب نجف سے کربلا کا تھا کیا پیدل سفربچھ رہے تھے راہ میں جب خادمین ہر گام پرزائروں سے عشق کی وہ انتہا کیسی لگیاز قلم: سید محمد موسٰی تقوی۱۸ اگست ۲۰۱۸[watch more videos]Karbala kesi Lagi
Karbala Kesi Lagi
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.