نوحہ: بی بی فاطمہؑمرے بابا کہاں ہیں، آپ مجھ کو یاد آتے ہیں۔مصائب کے پہاڑ اس لاڈلی پر توڑے جاتے ہیں،نبیؐ کی لاڈلی قبرِ نبی پر بین کرتی ہے،میں کیا بتلاؤں بابا آج ہم پر کیا گزرتی ہے۔مرے بہتے ہوئے آنسو مرا قصہ سناتے ہیں،تمہارے ہجر کے غم کو یہ کم ہونے نہیں دیتے،جو رونا چاہتی ہوں میں، تو یہ رونے نہیں دیتے۔ہمارے صبر کو اہلِ زمانہ آزماتے ہیں۔تسلی تو یہ کیا دیتے مجھے آ کر مرے بابا،جب آئے گھر تو آئے یہ جلانے در مرے بابا۔مرے گھر کو جلا کر یہ اندھیروں کو بڑھاتے ہیں۔سوارِ دوشِ پیغمبر ہوا کرتے تھے جو بچے،میری آغوش میں سہمے ہوئے بیٹھے ہیں وہ بچے۔انہیں حالات اس سن میں ہی کیا کیا دن دکھاتے ہیں۔ستم کا دن گزرتا ہے تو غم کی رات ہے بابا،علیؑ تنہا ہیں، میں بےبس ہوں، بس یہ بات ہے بابا۔وہ مرے سامنے روتے نہیں، آنسو چھپاتے ہیں۔کھڑے ہو کر مرا بابا تم استقبال کرتے تھے،مجھے خیرالنساء اور بضعۃ منّی بلاتے تھے۔اور اب یہ دن ہیں کہ اہلِ جہاں مجھ کو ستاتے ہیں۔یہ کیسا وقت آیا ہے غدیرِ خُم کے مولا پر،سوالی ہے مدینے میں تمہاری لاڈلی دختر۔علیؑ کو رسیوں میں باندھ کر یہ لے کے جاتے ہیں۔وہ زندہ زین کس طرح سے رہتی اُس مدینے میں،نبی سے جا ملی دختر نبیؐ کی دو مہینے میں۔مگر یہ بین بی بیؑ کے ہمیں اب تک رُلاتے ہیں۔زین جعفری#ayamefatima #shiatweets #shia #yazahra #yaalimadad #karbala #shianeali #makkah #shahadatbibifatima #imamali #hussain #panjetan #yazehra #ya #aliwaris #imammehdi #bibifatima #abbas #arbaenwalk #imammahdi #zyarat #molaali #hussainzindabad #masoomeen #mirhassanmir #ramadn #yafatimazahra #arbaeen #labaikyazahra #hazrataliquotes#munajat #molaabbas #molaali #molahussain #bibizehra #dua #noha2025 #shia #missing #missingperson #karbala #allah #yaali #islam #mirhasanmir #madinah #shia #najaf #noha #madina #azadari #sunni #yaalimadad #ahlebait #mirhassanmir #yahussain #nohakhuwan #hussaini #imamhussain #makkah #imamali #mirhasanuniverse #yaabbas #labbaikyahussain #yarasoolallah #islamic #syedbadshah #naatkhwan #wila #ahmedrazaqadri #qadri #moharram #azadari #muharram #yanabi #nohakhuwaan #nadeemsarwar #naatkhawan #nohay #smj #ayyamefatimiyah2025 #ayyamefatimiyah2024 #azadari #yafatimazehra #ayyamefatimiyah #noha #bibizehra #yazehra
Mere Baba Kahan Hain
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.