Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
آگئی شام غریباں نہیں آۓ بابارو کے کہتی تھی سکینہ یہی ہاۓ باباکون ہے سر پے نہ بھیا علی اکبر نہ چچاظالموں سے ہمیں اب کون بچائے باباشدت پیاس ہے اور تپتا ہوا صحرا ہےایسے عالم میں سکینہ کہاں جاۓ بابارو کے زینب سے یہ کہتی تھی سکینہ پیہمہوگئ شام نہ میدان سے آۓ باباآگ دامن میں لگی ہے پر بجھاؤں کیسےظالموں نے سبھی خيمے ہیں جلاۓ باباہاۓ بابا میرے کانوں سے لہو جاری ہےشمر نے اس پے طمانچے بھی لگائے بابانیل رخساروں پہ اور پشت پے دروں کے نشاںکون جاکر میرے عمو کو بتاۓ باباڈھونڈنے آپ کو مقتل میں چلی آؤں گیجتنے گہرے بھی ہوں یہ شام کے سائے بابالاش شبیر پے آکر یہ سکینہ نے کہاحال دل اپنا کسے جاکے سناۓ بابااس قدر تیر تھے پیوست بدن میں ذیشاںکیسے سینے پہ سکینہ کو سلاۓ بابا

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.