سُن میرے ٹوٹے ہوئے دل کی صدا اے غازی عآس ٹوٹے ہوئے ہر دل کی بَن٘دھانے والے میری نسلوں کو وفا دار بنا اے غازی ع ہاتھ کٹوا کے وفاداری نبھانے والےکیسے ہر سانس اِمامت پہ فِدا کرتے ہیں آخری لمحے تلک کیسے وفا کرتے ہیں تو ہمیں عشق کے آداب سِکھا اے غازی ع نُصرتِ شاہ میں گھر بار لٹانے والےدور بیمار رہیں خاکِ شفا سے کیسے اب تو قسمت میں سفر کرب و بلا کا لکھ دےہم غریبوں کو بھی زوّار بنا اے غازی عاے عزاداروں کو زوّار بنانے والےغم سے گھبرائے ہیں دل ڈوب رہا ہے ہر دم چار جانب سے مسائل میں گِھرے ہیں اب ہم ٹوٹنے والوں کو سینے سے لگا اے غازی ع یاس کے ماروں کو امید دلانے والےبے خطا قید ہیں جو ان کو رہائی دے دے لاپتا ہیں جو خبر ان کی بھی اب آ جائےوہ جو بچھڑے ہیں انہیں پھر سے ملا اے غازی ع اپنے بھائی سے کبھی دور نہ جانے والےسر اٹھاتے ہیں زمانے میں یزیدِ دوراں ظُلم کی زد پہ ہیں ہر سمت نہتّے انساں تجھ کو مَظلوم صدا دیتے ہیں آ اے غازی ع اے سکینہ س کی ہر آواز پہ آنے والےجس گھڑی آئے گا غیبت سے زمانے کا اِمامتو بھی آئے گا تیری جنگ بھی دیکھیں گے غلام سر ہر اک ظالم و جابر کا اُڑا اے غازی علشکرِ شام کی نیندوں کو اُڑانے والےبے بسی یہ تھی کہ بازو بھی نہیں تھے تیرے اور ایسے میں کوئی گُرز لگا سر پہ تیرےہائے ریتی پہ تو کس طرح گرا اے غازی ع اپنے ہاتھوں کا سہارا بھی نہ پانے والےشاہ کے زانو پہ دم توڑ دیا جب تو نےشاہ حسرت سے تجھے دیکھ کے فرمانے لگےتو نے بھی تنہا مجھے چھوڑ دیا اے غازی ع مجھے ہر درد سے ہر غم سے بچانے والےکیسے بتلائیں تیرے بعد ستم کیا ٹوٹےاشقیاء خیمۂ سادات جلانے آئےچِھن گئی ہے تیری بہنوں کی ردا اے غازی ع اپنا سر نیزے سے ہر بار گرانے والےآنکھ میں اشکِ ندامت ہیں جھکائے سر ہیں ہم گناہگار بہت ہیں پر تیرے نوکر ہیں تو ہمیں نفس کے زنداں سے چھڑا اے غازی ع حُر کو عاشور کے دن دل سے لگانے والےزین و محسن کی دعا ہے کہ بَنا اس قابل تین سو تیرا (۳۱۳) میں کر لیں ہمیں مولا شاملتو ہمیں صاحبِ کردار بنا اے غازی ع ساتھ امامت کا ہر اک غم نبھانے والےزین جعفری #munajat #molaabbas #molaali #molahussain #bibizehra #dua #noha2025 #shia #missing #missingperson #karbala #allah #yaali #islam #mirhasanmir #madinah #shia #najaf #noha #madina #azadari #sunni #yaalimadad #ahlebait #mirhassanmir #yahussain #nohakhuwan #hussaini #imamhussain #makkah #imamali #mirhasanuniverse #yaabbas #labbaikyahussain #yarasoolallah #islamic #syedbadshah #naatkhwan #wila #ahmedrazaqadri #qadri #moharram #azadari #muharram #yanabi #nohakhuwaan #nadeemsarwar #naatkhawan #nohay #smj #ayyamefatimiyah2025 #ayyamefatimiyah2024 #azadari #yafatimazehra #ayyamefatimiyah #noha #bibizehra #yazehra
Munajat Mola abbas (as)
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.