Azadari MediaAzadari Media

Nabeel Rizvi Muharram Nohay 2026

Syed Nabeel Rizvi · Poet: Sardar Hussain Sardar · 1448

Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
مولا سے میرے نازوں کا پالا نہ اٹھے گا ….x2لاشے پہ کھڑے سوچتے تھے سیدہِ والا…x2اٹھارہ برس ماں نے مرادوں سے تھا پالا….x2خیمے کی طرف دیکھا کبھی دل کو سنبھالا…x2دل تھام کے پھل برچھی کا سینے سے نکالا..x2مولا سے میرے …..x2زخمی ہے … x2⸻ایک باپ کو تقدیر نے حالات یہ دکھائی….x2تھی لاشِ جواں سامنے اور شہ کی تنہائی…..x2پٹکے سے کمر باندھ کے میّت جو اٹھائی….x2سر ننگے پھوپھی خیمے سے باہر نکل آئی…x2مولا سے میرے….x2زخمی ہے ….x2⸻مقتل میں قیامت کی گھٹا چھا گئی اکبر…..x2نجانے تجھے کس کی نظر کھا گئی اکبر….x2دن بیاہ کے آئے تو اجل آ گئی اکبر…..x2اٹھ جاؤ میرے لال پھوپھی آ گئی اکبر ….x2مولا سے میرے….x2زخمی ہے ….x2⸻بانو کا یہ ارمان تھا دلہن بیاہ کے لاتی….x2اس چاند سے چہرے پہ وہ سہرا بھی سجاتی..x2صغریٰ تیرے ان ہاتھوں پہ مہندی بھی رچاتی….x2خود کرتی ہر ایک کام نہ بھابھی سے کراتی…x2مولا سے میرے….x2زخمی ہے …..x2⸻کیا خوب میرے لال یہ شادی ہے رچائی ..x2آئی نہ دلہن بیاہ کے، میّت تیری آئی…x2رو رو کے یہ زینب نے دی بابا کو دہائی…..x2شبیر نے خود ہاتھوں پہ یہ لاش اٹھائی…x2مولا سے میرے….x2زخمی ہے ….x2⸻سردار رضاکارِ حسین آئے ہیں پُرنم…x2جب تک بھی دھڑکتے ہوئے سینوں میں رہے غم….x2برپا علی اکبر کا کریں گے یونہی ماتم…x2اٹھ جائیں گے دنیا سے تو رہ جائے گا یہ غم….x2مولا سے میرے….x2زخمی ہے …..x2

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.