Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
ماں کو ارماں ہے تجھے دولہا بناؤں قاسم عآمیرے لال تجھے سہرا سجاؤں قاسم ع1)نہ پڑے رنج و مصائب کا کوئی پرچھایا دادی زھرا س کی ردا کا میں کروں گی سایہ تیرے بابا کی عبا آج بچھاؤں قاسم ع2)دل میں حسرت تھی تجھے دیکھوں میں دولہا بنتایہ نہیں سوچا تھا دیکھوں گی میں تیرا لاشہعمر بھر لال تیرا سوگ مناؤں قاسم ع3)بہن کہتی تھی تو شادی پے مجھے بلواناہاتھ پے کنگنا بھی ہاتھوں سے میرے بندھواناکیسے صغریٰ کو بھلا اب میں بلاؤں قاسم ع4)موت کے سہرے سجا کر جو ہو بن میں جاتےماؤں بہنوں کے کلیجوں کو ہو تم تڑپاتےکس طرح ہجر کا میں صدمہ اٹھاؤں قاسم ع5)دیکھ کر تجھ کو مجھے چین بہت ملتا تھاروتا دل میرا میرے لال سنبھل جاتا تھاتیری یادوں کو بھلا کیسے بھلاؤں قاسم ع6)لاشِ قاسم ع پے یہ شبیر ع نے رو کر ہے کہاایک جاء پر مجھے ملتا نہیں تیرا لاشہتو بتا لال میرے کیسے میں آؤں قاسم ع7)لاش کچھ اس طرح بکھری ہے تیری ٹکڑوں میںمل گئی ریت میں کچھ گھوڑوں کے ہے سنبوں میںکیسے اب چہرا تیرا ڈھونڈ میں پاؤں قاسم ع8)بین آتے تھے یہی محسن ہر اک بی بی کےکہتی ہر بی بی تھی فیاض یہی قاسم ع سےلال صدقے تجھ پے ہاۓ میں جاؤں قاسم ع[watch more videos]Nhe Aye baba

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.