Azadari MediaAzadari Media

Sakina Watan Chalo

Irtaza Jaffri · Poet: Arif · 1447

Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
Read in
زندان کھل گیا ہے سکینہؑ، وطن چلوسجادؑ کہہ کے گر پڑے، چھوٹی سی قبر پرمظلوم ایسے گر پڑا تربت پہ بہن کیجیسا حسینؑ تھے گرے اکبرؑ کی لاش پردیکھو نہیں رہی میرے ہاتھوں میں اب رسنجانے لگا ہے قافلہ اب لوٹ کر وطنلیکن تو بہن شام میں قیدی ہی رہ گئیکھا کر طمانچے سو گئی زندان کی خاک پرکرتا ہوں یاد رو کے میں منظر وہ درد کاکانوں کے زخم پر جو طمانچہ تجھے لگابابا کو تو سینے پہ صدا دیتی رہ گئیبابا سینے پہ روتے تھے تب تجھ کو دیکھ کراماں کی طرح تجھ کو نہ مل پائی تھی ردابابا کی طرح تجھ کو کفن بھی نہ مل سکاپتھر بھی کھائے شام میں تو نے مری طرحناقے سے گر کے ہو گئی تیری بھی خم کمرمیں لے کے تجھ کو شام سے واپس نہ جا سکابابا کو کیا بتاؤں میں اب جا کے کربلاکرتے میں دفن کر کے بنائی تیری لحدعابدؑ کو خون رلائے گا یہ درد عمر بھراماں کے بین سن کے نکلتی ہے جان میریکہتی ہے عمر بھر نہ وہ سائے میں جائے گیکیسے اٹھاؤں اجڑی ہوئی ماں کو تو بتاتیری لحد سے ماں کی بھی ہٹتی نہیں نظروہ رخصتِ حسینؑ پہ زینبؑ کا امتحانایسا ہی آج پھر سے ہے زندان کا سماںسجادؑ ہو رہے ہیں جدا ایسے بہن سےاٹھتے ہیں رو کے قبر سے، گرتے ہیں قبر پرلکھوں صحابؔ کس طرح محشر کا مرحلہتھا غم کی انتہا پہ بھی عابدؑ کا حوصلہزندہ بہن کی قبر سے اٹھ کر چلا گیااحوالِ غم سنانے کو بابا کی قبر پر

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.