Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
سلام اسے کہ اگر بادشاہ کہیں اُس کوتو پھر کہیں کہ کچھ اِس سے سوا کہیں اس کونہ بادشاہ نہ سلطاں، یہ کیا ستائش ہےکہو کہ خامسِ آلِ عبا کہیں اس کوخدا کی راہ میں ہے شاہی و خسروی کیسی؟کہو کہ رہبرِ راہِ خدا کہیں اس کووہ جس کے ماتمیوں پر ہے سلسبیل سبیلشہیدِ تشنہ لبِ کربلا کہیں اس کوبہت ہے پایۂ گردِ رہِ حسین بلندبقدرِ فہم ہے گر کیمیا کہیں اس کوہمارے درد کی یا رب کہیں دوا نہ ملےاگر نہ درد کی اپنے دوا کہیں اس کویہ اجتہاد عجب ہے کہ ایک دشمنِ دیںعلی سے آ کے لڑے اور خطا کہیں اس کویزید کو تو نہ تھا اجتہاد کا پایہبرا نہ مانیے گر ہم برا کہیں اس کوعلی کے بعد حسن، اور حسن کے بعد حسینکرے جو ان سے برائی، بھلا کہیں اس کو؟بھرا ہے غالبِ دل خستہ کے کلام میں دردغلط نہیں ہے کہ خونیں نوا کہیں اس کو(مرزا غالب)​Salam Usay Ke Agar Badshah Kahen Us Ko – A beautiful and heart touching Urdu Salam / Kalam presented with deep love and respect.#SalamEGhalib #UrduSalam #NaatSharif #IslamicKalam #YaHussain #Muharram #HeartTouchingSalam

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.