Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
صحیفہ سجادیہ* میں امام علی ابن الحسین علیہ السلام کی *والدین کے حق میں دعا* کا مختصر منظوم ترجمہ 🙏یادِ ماں باپ میرے خدا لمحہ لمحہ دعاؤں میں ہونا فراموش میں کر سکوں پنج گانہ نمازوں میں ہوہو نبی پر درود و سلامآل پر بھی بصد احترام رحمتیں عزتیں اور کرممیرے ماں باپ پر کر اِناموہ جہاں بھی رہیں اے خداتیری رحمت کی چھاؤں میں ہو مجھ پہ واجب ہیں جو بھی حقوق کردے الہام سب با وثوق کر دے علمی بصیرت عطاہو عمل میں نہ کوئی فسوقمیں اعانت کروں بن تھکننام خدمت گزاروں میں ہواے خدا مجھ کو ایسا بناپاس رہ پائے فرمان کاان کی خدمت میں ڈر کے رہوںجیسے ماں باپ ہوں بادشاہ مہرباں ان پہ ہوں اس طرحویسی شفقت جو ماؤں میں ہوان سے یوں شاد مانی ملےجیسے تشنہ کو پانی ملےنیند کا آنکھوں میں ہو خمارلطف اے سا سہانی ملےان سے حسنِ عمل با مثلکیف افزا سے خوابوں میں ہو ان کی خواہش کو دوں برتری بس مقدم ہو ان کی خوشیان کا احساں زیادہ لگےاپنی نیکی میں ڈھونڈوں کمیجتنا احسان ان پر کروںکم بہت ان نگاہوں میں ہویہ دعا ہے میری صبح و شام دھیمہ لہجہ ہو میرا تمامان سے جب بھی میں باتیں کروںان کو شیریں لگے وہ کلاممجھ پہ احسان کا اجر بھی ان پہ تیری عطاوں میں ہو اے خدا میری جانب سے گران کو ایزا ہوئی ہو اگر ان کی حق تلفی یا میں کروںان کے عصیاں کا کفارہ کران کے در جات کو کر بلندنیکیاں اور اضافوں میں ہوان سے کوتاہی ہے گر ہوئیفرضِ منصب میں ہو گر کمیان کی سرزش نہ کرنا خدامجھ پہ کی ہو جو سختی کبھیان کی نسبت سے میرا کبھینام نا بدگمانوں میں ہوان کے احسان بھی ہیں قدیمان کے انعام بھی ییں عظیم ان کو بدلہ برابر کا دوںغیر ممکن ہے میرے کریمرنج و تنگی میں آسودگی دینا جن کی اداوں میں ہوآلِ احمد کا ہے واسطہ میرے ماں باپ کو اے خدااس سے بڑھ کر تو دے امتیاز مومنوں کو جو تو نے دیاعاقِ ماں باپ کا ہو سببایسا کچھ نا خطاؤں میں ہواے خدایا ہے تجھ سے طلبان کے حق میں دعا کے سببمجھ سے نیکی پہ بھی لازمی بخش دے ان کو اے میرے رب عزت و آبرو اور سلامان کی منزل کی راہوں میں ہوان کو پہلے تو گر بخش دےآخرت میں ہوں شافع مرےبخش دے مجھ کو پہلے تو گران کا شافع بنا دے مجھے تا کہ ہم ساتھ ہوں جس جگہتیری جنت کے باغوں میں ہومولا سجاد کی یہ دعاحقِ ماں باپ ہم پر ہے کیا؟اس کو منظوم موسیٰ کروتا کہ ہوئے پائے حق کچھ اداجب بھی محسن دعا یہ پڑھےرحمتوں کی فضاؤں میں ہو✍️ موسیٰ تقوی

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.