Azadari MediaAzadari Media
Listen to this nauhaPlay the audio with lyrics
Read in
یہ کربلا میں کیا ہوا زینبؑ کے سامنےزہراؑ کا گھر اُجڑ گیا زینبؑ کے سامنےپانی پلا نہ پائی دمِ ذبح بھائی کو،سر تن سے کر دیا جدا زینبؑ کے سامنےبھائی تڑپتا رہ گیا تیروں کی نوک پر،نوکِ سناں پہ سر چڑھا زینبؑ کے سامنےمقتل میں ہائے گھوڑوں سے پامال ہو گیابنتِ نبیؐ کا لادلا زینبؑ کے سامنےبعدِ حسینؑ آگ لگا دی خیام میں،ایک ایک خیمہ جل گیا زینبؑ کے سامنےخیموں کے ساتھ راکھ ہوا جل کے ہائے ہائے،جھولا بھی شیر خوار کا زینبؑ کے سامنےغازی کے سر نے دیکھا جو بہنوں کو بے ردا،نیزے سے نیچے گر گیا زینبؑ کے سامنےچہرہ لہو سے بھر گیا زہراؑ کے لال کا،پتھر جبیں پہ جب لگا زینبؑ کے سامنےماری چھڑی یزید نے منہ پر حسینؑ کے،پھر طشت خوں سے بھر گیا زینبؑ کے سامنےمانگا سکینہ بی بیؑ نے پانی جو شمر سے،مارا طمانچہ زور کا زینبؑ کے سامنےدھکا کچھ اس طرح دیا عابدؑ کو شمر نے،بیمار منہ کے بل گرا زینبؑ کے سامنےشمشاد تیرے نوحے کو سن کر بہشت میں،سارا گھرانہ رو پڑا زینبؑ کے سامنے

Get the full experience

Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.