خالی یہ رہ گزر ہے چہلم کا اختتام اگلے برس پہ نظریں مبذول ہیں تمام گر زیست نے وفا کی خدمت کا ہوگا کام پھر مل کے ہم کریں گے موکب کا اہتمام کل تک تھے جو یہاں پر حاضر چلے گئے مولا حسین کے وہ زائر چلے گئے *موکب ہے میرا ویراں طائر چلے گئے*مولا حسین کے وہ زائر چلے گئےآمد تھی زائروں کی قسمت تھی مہرباںجیسے سمٹ کے آئی ہو گھر مرے جناںرونق نہیں رہی اب فاخر چلے گئےدل گھٹ رہے ہیں غم سے اب خادمین کےخالی پڑے ہیں بستر سب زائرین کے باقی ہے ان کی خوشبو عاطر چلے گئےخالی پڑے ہیں کوزے خالی ظروف ہیںزائر کو یاد کر کے روتے عطوف ہیںخدمت نہ کر سکے ہم آجر چلے گئےذکرِ حسین سے یوں نوری ہوا سماںجیسے کہ کہکشاں ہو میرا یہ آشیاں مجلس جو کر رہے تھے ذاکر چلے گئے وجداں میں نقش ان کے شہ کا مزار تھاآنکھیں تھیں سرخ ان کی دل بے قرار تھا تڑپے تھے زندگی بھر آخر چلے گئےعاصی نگاہ اپنے اشکوں سے کی فصیح خواہش تھی ان کی دیکھیں خود صاحبِ ضریحقلب و نظر کو کر کے طاہر چلے گئے سمجھے گا خود زمانہ شبیر کا کرممعراجِ زندگی ہے اِس رہ قدم قدمنصرت مشی میں کرنے ناصر چلے گئے فکرِ دبیر ، انیس و ریحان اعظمی اسباقِ سبطِ جعفر موسیٰ لو لازمیمولا کے سارے مخلص شاعر چلے گئے 🖋️ موسیٰ تقوی
Zair Chalay Gaye
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.