نوحہ میر نظیر باقریلٹ کے کنبہ تیرا آیا ھے مدینے والے تیری امت نے ستا یا ھے مدینے والےجتنا سامان تھا سب اہل حرم کا لوٹا اورگھروں کو بھی جلایا ھے مدینے والےتیرا اسلام جو اجڑا تو نواسے نے تیرےاس کو لاشوں سے بسایا ھے مدینے والےایک رسی میں گلےباندھ کےسب لوگوںکےشام و کوفہ میں پھرآیا ھے مدینے والےہائے تقدیر کہ لاشہ بھی جواں بیٹے کاباپ نے خود ہی اٹھایا ھے مدینے والےقید خانے میں سکینہ نے بھی دم توڑ دیا دل نے یہ زخم بھی کھایا ھے مدینے والےآرہی ہے تیرے روضے پہ نواسی تیری سر پہ چادر ہے نہ سایا ھے مدینے والےجنکے پیروںکےتلے پھول بچھا کرتے تھےان کو کانٹوں پہ چلایا ھے مدینے والےمدتوں کوکھ جلی ماں نے علی اصغر کےخالی جھولے کو جھلایا ھے مدینے والےآگ مقتل میں برستی رہی پانی بھی نہ تھاجو لڑا خوں میں نہایا ھے مدینے والےلے کے نوحہ تیرے کنبے کی تباہی کا نظیرتیری سرکار میں آیا ھے مدینے والےThis channel managed by Ya Zehra Tv Network - India's Largest YouTube management Network.
Lut Ke Kunba Tera Aaya Hai Madine Wale | Rehan Jalalpur | New Nauha 1448-2026
Rehan Jalalpuri · Poet: janab Nazeer Baaqri · 1448
Get the full experience
Create playlists, save favourites, follow reciters and listen offline — all in the Azadari Media app.